ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں روڈ سیفٹی ویک؛ حادثات سے بچنے پولس نے دی کئی مفید معلومات

بھٹکل میں روڈ سیفٹی ویک؛ حادثات سے بچنے پولس نے دی کئی مفید معلومات

Thu, 07 Feb 2019 23:11:25    S.O. News Service

 

بھٹکل 7/فروری (ایس او نیوز) ملک کے دیگر شہروں اور علاقوں کی طرح بھٹکل میں بھی  روڈ تحفظ ہفتہ (روڈ سیفٹی ویک) منایا جارہا ہے، اس مناسبت سے آج جمعرات کو   بھٹکل ٹاون پولس اسٹیشن میں عوام اور اسکول ٹیچروں کو  سڑک حادثات سے بچنے کے لیے مفید  معلومات سے نوازا اور ٹرافک قوانین سے آگاہ کراتے ہوئے قوانین پر مکمل عمل پیرا ہونے کی تاکید کی۔

پی ایس آئی کوسومودھارا نے بتایا کہ آج کل موبائل پر بات کرتے ہوئے  بائک چلانے کا رواج عام ہوتا جارہا ہے،جس کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ گاڑی چلاتے وقت ہرگز موبائل پر بات نہ کریں۔ انہوں نے شہر میں کم عمر بچوں کے ہاتھوں میں بائک دینے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ  جب تک 18 سال کی عمر نہیں ہوجاتی، بچوں کے ہاتھ میں گاڑی نہیں دینی چاہئے۔ انہوں نے بھٹکل میں بڑھتی ٹریفک کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ تیز رفتار گاڑیاں چلانے سے گریز کریں اور گاڑی چلاتے وقت راہگیروں کا بھی خیال رکھیں۔

پی ایس آئی نے بتایا کہ  آج کل جو بھی حادثات پیش آرہے ہیں، اس میں زیادہ تر لوگ جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، اگر جان بچ جاتی ہے تو اپاہج ہوجاتے ہیں، بھٹکل میں ہی ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جس میں کئی لوگ ہمیشہ کے لئے اپاہج ہوگئے ہیں، ایسے میں عوام الناس کو چاہئے کہ وہ ان سب باتوں کو دھیان میں رکھ کر گاڑی چلائیں۔

اس موقع پر کرائم پی ایس آئی  سمیت دیگر کئی پولس اہلکار موجود تھے۔


Share: